Wednesday, October 9, 2013

جدید تعبیرات اسلام کو جانچنے کا سادہ پیمانہ

اسلام کی ھر وہ جدید تعبیر، تشریح و تشکیل نوع جس کے اندر جدید تہذیب کی شکست و ریخت اور قرون اولی کی طرف مراجعت (احیائے اسلام) کا تصور موجود نہ ھو اس بات کی واضح اور کھلی ھوئی نشانی ھے کہ وہ تعبیر و تشریح مسلمانوں کو اسلامی تاریخ سے کاٹ کر سرمایہ داری کی تاریخ میں ضم کرکے رھے گی۔۔۔۔ایسا ھونا اٹل ھے۔۔۔۔۔اسکی وجہ یہ ھے ایسی تشریح کرنے والا مفکر اپنے دور کی جاھلیت سے ناواقف ھوتا ھے لہذا وہ لازما اسلام کو جاھلیت کے ساتھ ملا کر رھتا ھے۔ پس ایسی ھر جدید تعبیر و تشریح کے مشکوک و مردود ھونے کیلئے یہی ایک پیمانہ بہت کافی ھے کہ اس پیمانے نے پچھلے ڑیڑھ سو سال میں آج تک کبھی غلط نتیجہ نہیں دیا۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔