Wednesday, October 16, 2013

فرقہ واریت کون پھیلاتا ھے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرقہ واریت کا اصل مصداق راسخ العقیدہ کلامی مذھبی گروہ نہیں بلکہ ماڈرنسٹ ہیں


ہمارے یہاں فرقہ واریت سے مراد عام طور پر دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث وغیرہ قسم کے گروہ لیے جاتے ھیں۔ یہی وجہ ھے کہ جب کبھی کسی ٹی وی اینکر پرسن نے فرقہ واریت پر پروگرام کرنا ھو تو مختلف کلامی مکاتب فکر کے علماء کو بٹھا لیتے ھیں تاکہ عوام انہیں اختلاف اور لڑائ کرتا دیکھ کر ان سے برگشتہ ھو نیز مذھب پسبند لوگ شرمندہ ھوں۔

درحقیقت درج بالا قسم کے کلامی گروہ اصل فرقے نہیں بلکہ مسلمان معاشروں میں فرقہ بندی کرنے والے اصل گروہ ماڈرنسٹ لوگ ھیں جو یا تو سرے سے اسلام کے اجتماعی نظم کے منکر ھوتے ھیں (مثلا سیکولر)، یا پھر اسلام کو مغربی نظریات میں سمودیتے ہیں (جیسے مسلم سوشلسٹ)، یا اسلاف کے فہم اسلام کو غلط قرار دیکر ایسی تشریحات دین پیش کرتے ہیں جنکا حاصل اسلام کو حاضر و موجود سرمایہ دارانہ نظم میں سمو دینا ھوتا ھے (جیسے وحیدالدین خان یا غامدی صاحب) اور یا پھر قوم اور وطن پرستی کی دعوت دینے والی لادین سیاسی پارٹیاں۔ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کے اصل مصداق یہ گروہ ھیں نہ کہ مذھبی کلامی گروہ جنہیں یہ ماڈرنسٹ لوگ بڑی چابکدستی سے اس کا اصل مصداق قرار دیکر اپنے بارے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ھیں کہ ھم تو امت کے خیرخواہ ہیں بس یہ مولوی لڑائ ڈلواتے ھیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔