Thursday, October 24, 2013

ایک روح پرور تبدیلی


ایک دور تھا جب مغربی علمیت سے مرعوبیت کے زیر اثر ہمارے یہاں مسلم ماڈرنزم نے جنم لیا۔ اس فکر نے دعوی کیا کہ آج تک کوئ اسلام کو درست سمجھا ہی نہیں، اصل اسلام وہ ہے جو مغرب برت رہا ہے۔ انہوں نے 'اسلام کی مغرب کاری' کا بیڑا اٹھایا۔ اس فکر سے بہت سے ذہن متاثر ہوۓ (سر سید، چراغ علی، پرویز وغیرہم)۔ لیکن علماء اسکے آگے ڈٹ گۓ اور اسے شکست فاش سے دوچار کیا (آج جاوید احمد غامدی جیسے مفکرین ایک بار پھر اس مردے میں روح پھونکنے میں مصروف ہیں)۔
لیکن مغربی علمیت پر یہ فتح دیر پا ثابت نہ ہوئ اور اب یہ 'مسلم ترمیمیت پسندی (revisionism)' کی صورت میں نمو دار ھوئ۔اس فکر نے دعوی کیا کہ اسلام اور مغرب میں اصولی مماثلت ہیے لہذا مغرب سے ڈائیلاگ (کچھ لو اور دو کی بنیاد پر معاملہ) ہو سکتا ہے۔اس فکر نے کہا کہ مغربی اقدار و ادارے ہماری ہی تاریخ کا تسلسل ہیں (اور یہ ثابت کرنے کیلۓ انہوں نے اسلامی تاریخ کا ایک ایسا revised ورژن تیار کررکھا ہے جو مغرب کو اپنے اندر سمو نے کی کوشش کرتا ہے (اس فکر کی مثالیں اسلامی بینکاری و جمہوریت ہیں)۔اس فکر نے 'مغرب کی اسلام کاری' کی۔مسلم روژنزم ان معنی میں زیادہ خطرناک ثابت ہوئ کہ اس میں علما کرام بھی اچھی خاصی تعداد میں شامل ہوگۓ۔
یہ دونوں دھارے مغرب سے مرعوبیت اور نامکمل واقفیت کی بنا پر پیدا ہوۓ۔ لیکن آج الحمد للہ امت مسلمہ میں ایسے افراد کا اچھا خاصا جتھا پیدا ہوگیا ہے جو مغرب کی آنگ انگ سے واقف ہے، جو اسکی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اس سے بات کرتے جھجھک محسوس نہیں کرتا۔ جو پورے شرح صدر کے ساتھ کہتا ہے کہ 'مغرب جاہلیت خالصہ ہے'، اس کے ساتھ ہمارا ڈائیلاگ نھیں بلکہ 'دعوت' (monologue)کا تعلق ہے۔ قرون اولی کی طرف مراجعت کی دعوت دیتے اسے عار محسوس نہیں ہوتی۔

1 comments:

Anonymous نے لکھا ہے کہ

السلام علیکم،
آپ نے غامدی صاحب کے استعماری پہلو پر اور مغربی فکر سے تعلق پر جو تنقید کی ہے وہ بہت وقیع ہے اور لائق غور ہے۔ غامدی صاحب کے سب سے قدیم ساتھی، اور المورد کے سابق صدر نادر عقیل انصاری اور ملک کے ایک اور دانشور جوہر صاحب نے سہ ماہی "جی" میں غامدی صاحب پر جو تنقید کی ہے، وہ لاجواب ہے۔ اس کا لنک یہاں دے رہا ہوں۔ یہ صرف ایک مضمون ہے، اس میں کتاب حاصل کرنے کا طریقہ بھی چھپا ہے۔ نادر انصاری پاکستان میں کسی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ اورمحمد دین صاحب ایک بڑے ادیب معلوم ہوتے ہیں۔
https://archive.org/details/NadirAqueelAnsariZiaUlHaqAfghanJihadAwrJavedGhamidiSahibTheQuarterlyJeeVols1112
والسلام
سید احمد شاہ۔ اسلام آباد

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔